لاہور (کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ آر پی اوز اور ڈی پی اوز بھی فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات میں تیزی لائیں۔ آئی جی نے مختلف عارضوں کا شکار ملازمین کو طبی اخراجات کیلئے مزید فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔ اے ایس آئی مزمل حسین کو اہلیہ کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ روپے، اے ایس آئی عامر بلال کو اہلیہ کے بریسٹ کینسر اوراوکاڑہ کے ہیڈ کانسٹیبل عادل کو اہلیہ کے ٹیومر کے علاج کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے فی کس ، پی ایچ پی کے کانسٹیبل ظفر خان کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے ایک لاکھ 25 ہزار ، کانسٹیبل وارث علی اور ڈرائیور کانسٹیبل مرزا اختر رفیق کو ایک لاکھ روپے فی کس ، اے ایس آئی شاہد منظور اور ہیڈ کانسٹیبل حماد الرحمان کو تقریباً 2 لاکھ روپے،سینئر کلرک طاہر ریاض اور ہیڈ کانسٹیبل راجہ ظفر اللہ خان کو علاج معالجے کیلئے تقریباً 2 لاکھ روپے جاری کیے گئے۔