لاہور(خبرنگار)مسلم یوتھ لیگ لاہور کے صدر عمار حنیف نےتنظیمی اجلاس سے گفتگو میں کہا ہے کہ حکومت کی مایوس کن پالیسیوں اور سیاسی جماعتوں کے انتشاری ایجنڈے نے نوجوانوں تباہی کی جانب دھکیل دیا ہے۔ سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ نوجوانوں کو اپنے ایجنڈے کو آگے بڑھانے اور اقتدار کے حصول کے لیے تو استعمال کیا ہے مگر ان کے پاس نوجوانوں کی تعلیم و تربیت، ہنر سازی، تعمیر معاشرہ میں ان کے کردار کی تیاری اور محفوظ روزگار کی فراہمی کے لیے کوئی جامع لائحہ عمل موجود نہیں۔