لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے کہا ہےکہ ایک بار پھر تحریک انصاف کا احتجاج اور انتشار کا پلان ناکام ہوگیا ،پنجاب کے تمام شہروں میں معاملات معمول کے مطابق چل رہے ہیں، تحریک انصاف صرف اس وقت احتجاج کی کال دیتی ہے جب کوئی عالمی وفد پاکستان آتا ہے، بشری بی بی اپنے گھر کے بعد پاکستان اور مخلص دوستوں میں پھوٹ ڈلوانا چاہتی ہیں جو ناکام ہوں گی، ریاست ان جتھوں کو دوبارہ 9 مئی جیسے سانحے کی اجازت نہیں دے سکتی۔