لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر میں چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے حوالہ سے اجلاس ہوا۔ وزیر صحت نے کہا کہ لانچنگ سے اب تک پروگرام کے تحت 800 معصوم بچوں کی کامیاب سرجریز ہو چکی ہیں،پروگرام کا دائرہ کار بڑھایا جا رہا ہے، معصوم بچوں کی سرجریز کی ویٹنگ لسٹ میں واضح کمی ہوئی ہے۔