• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محافظ بنے لٹیرے، 4اہلکاروں کیخلاف اغوا،بھتہ وصولی کامقدمہ درج

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)محافظ بنے لٹیرے ،پولیس اہلکاورں کی جانب سے شہریوں کو اغوا کر کے بھتہ وصول کرنے کے واقعات بڑھنے لگے۔ ڈیفنس سی میں پولیس اہلکاروں کے خلاف ایک اورمقدمہ درج کر لیا گیا پولیس حکام کے مطابق 4اہلکاروں نے سکیورٹی گارڈ کو اغوا کر کے بھتہ وصول کیا،متاثرہ شہری اظہر کی مدعیت میں اہلکاروں کیخلاف ڈیفنس سی میں کانسٹیبل عقیل،نجف، کانسٹیبل سکندر اور کانسٹیبل تنویر کے خلاف نامزد مقدمہ درج کیا گیا ہے،ایف آ ئی آر کے مطابق اہلکاروں نے سکیورٹی گارڈ اظہر کو اغوا کر کے اسکی بیوی سے 40 ہزار بھتہ وصول کیا،پولیس اہلکار اظہر کو اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بناتے رہے، جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے رہے۔قبل ازیں بھی اس نوعیت کے واقعات سامنے آچکے ہیں۔
لاہور سے مزید