لاہور (خصوصی رپورٹر) ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ اور ڈی سی موسیٰ رضا کی زیر صدارت خصوصی انسداد پولیو مہم پر اہم اجلاس ہوا. سی ای او ہیلتھ نے پولیو مہم سے متعلق بریفنگ دی، لاہور میں 27 انوائرمینٹل نمونہ جات تھے جو کہ 6 مختلف سائٹس سے لئے گئے ہیں، ڈی سی نے کہا کہ رواں سال میں ستمبر اور اکتوبر میں پولیو مہم میں نمایاں بہتری آئی ہے اور لاہور میں پولیو وائرس کی صورتحال میں بھی بہتری نظر آئی ہے، عالمی مبصرین نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور مائیکروپلان کے مطابق پولیو مہم کو بہترین انداز میں چلا رہی ہے۔