• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلی3دسمبر کو ستھرا پنجاب پروگرام کاافتتاح کریں گی

لاہور(خصوصی رپورٹر)پنجاب میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے معیاری اور دیرپا نظام کے افتتاح کی تیاریاں مکمل ، "مریم نواز کا پنجاب، ستھرا پنجاب" پروگرام کاافتتاح وزیراعلی 3 دسمبر کوکریں گی۔ اس ضمن میں وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ایل ڈبلیو ایم سی کے سی ای او بابر صاحب دین نے تقریب کے انتظامات پر بریفنگ دی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے منفرد پراجیکٹ کا آغاز میرے لئے فخر کی بات ہے۔ لاہور میں سالڈ ویسٹ سسٹم کی تعمیرنو بھی اسی پروگرام کا حصہ ہے۔ پنجاب کے شہروں اور دیہات میں پہلی بار صفائی کا یکساں نظام رائج ہونے والا ہے۔گھر گھر سے ویسٹ کولیکشن کر کے اسکی محفوظ ڈمپنگ یقینی بنائیں گے۔ ہر علاقے کی مینوئل سویپنگ اور نالیوں کی ڈی سلٹنگ ہوگی۔ صفائی کے نئے نظام کو کامیاب بنانا عوام اور منتخب نمائندوں کی بھی ذمہ داری ہے۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ وزیراعلی تقریب کے دوران ستھرا پنجاب ایپ بھی لانچ کریں گی جس پر شہری ہر قسم کا فیڈبیک دے سکیں گے۔ نئے نظام کے تحت شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کا موثر میکانزم بنایا گیا ہے۔ ہر سطح پر سٹوڈنٹس میں صفائی کی اہمیت اجاگر کرنے کی مہم چلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے صفائی کی مانیٹرنگ ہوگی۔ عملہ صفائی کی حاضری کا موثر طریقہ کار بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ہیلپ لائن 1139 کے ذریعے بھی شہری اپنی شکایات درج کرا سکیں گے۔
لاہور سے مزید