لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر ملک فیصل ایوب کھوکھر نے ہکلہ انٹرچینج پر مظاہرین کے تشدد سے پولیس کانسٹیبل کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے شہید مبشر کو خراج عقیدت پیش کیا ہے اوران کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہارکیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک متشدد اور دھرتی دشمن جماعت ہے ،تشدد کرنے والے مظاہرین کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گااورذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔