لاہور (کورٹ رپورٹر) پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں ریونیو کاغذات کے پیشہ وارانہ مطالعہ کے موضوع پر جاری تربیتی پروگرامز کے سلسلہ میں ایک اور چھ روزہ تربیتی کورس شروع ہو گیا ۔ افتتاحی سیشن میں ڈائریکٹر جنرل جسٹس (ر) سردار احمد نعیم نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل افسران کی تربیت پر کسی بھی قسم کا کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔جوڈیشل افسران سیکھنے کا عمل جاری رکھیں اور ہر شعبے پر مکمل مہارت حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ ڈی جی اکیڈمی سردار احمد نعیم نے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اکثر اوقات مقدمات کی سماعت کے دوران ہمارے سامنے ایسے معاملات آتے ہیں جس پر فیصلہ کرتے ہوئے ہمیں تھوڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اسی پہلو کو مدِنظر رکھتے ہوئے پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں ایسے ثقیل موضوعات پر تربیتی کورسز کا اہتمام کیا گیا اور ماہر انسٹرکٹرز اور ریوس پرسنز کو مدعو کیا گیا ہے۔