• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاکھوں کے ڈاکے، مختلف علاقوں میں شہریوں سے رقم، فونز اور دیگر اشیاء لوٹ لیں

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ، زیورات ،موبائل فون ،موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان چھین لیا گیا۔ سمن آباد میں افضل سے 2لاکھ روپے اور موبائل فون،ستوکتلہ میں عمر درازسے 1لاکھ 90 ہزار روپے اور موبائل فون،ہربنس پورہ میں سجاد اکبرسے 1 لاکھ 85 ہزار روپے، موبائل فون اور دیگر سامان،شادباغ میں عمران یعقوب سے1 لاکھ 75ہزار روپے اور موبائل فون،سندر میں ندیم سے 1 لاکھ70 ہزار نقدی اور موبائل فون،لیاقت آباد میں لیاقت سے 1 لاکھ 50 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔باغبانپورہ اور گارڈن ٹاؤن سے گاڑیاں جبکہ سبزہ زار، مسلم ٹاؤن اور نولکھا سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
لاہور سے مزید