اسلام آباد (ساجد چوہدری )سابق چیئرمین پاکستان سافٹ ویئر ہاؤس ایسوسی ایشن(پاشا)محمد زوہیب خان نے کہا ہے کہ یہ بات درست نہیں کہ پاکستان میں وی پی اینز کو بند کیا جا رہا ہے،صرف غیرقانونی وی پی اینز پر پابندی لگنے جا رہی ہے، ایسا پاکستان میں ہی نہیں ہونے جا رہا ہے بلکہ دنیا بھر میں غیرقانونی وی پی اینز پر پابندی ہے ، فکس لائن کے ذریعے استعمال کرنے والوںکا انٹرنیٹ بھی متاثر نہیں ہوتا،پچھلے دو تین سالوں سے فائبر آٹیکل کے ذریعےچلنے والے انٹرنیٹ میں بہت کم رکاوٹ دیکھنے میں آئی ہے ، اگر سیکورٹی وجوہات کی بنا ء پر انٹرنیٹ بند بھی کیا جاتا ہے تو فکس لائن کے ذریعے استعمال کرنے والوںکا انٹرنیٹ متاثر نہیں ہوتا،ایک ویڈیو انٹرویو میں زوہیب خان کا موقف تھا کہ جو کمپنیز وی پی اینزاستعمال کر رہی ہیں ان میں جو بڑی کمپنیاں ہوتی ہیں ان کو بڑے پروجیکٹس کے لیے وی پی اینز درکار ہوتی ہیں،پی ٹی اے اس کی منظوری دے رہا ہے ، اس سے چیزیں وائٹ لسٹ ہو رہی ہیں ، پی ٹی اے فری لانسرز کو ذاتی طور پر بھی وائٹ لسٹ کر رہا ہے ، انہوں نے کہا قومی سلامتی سے بڑا تو کوئی پرابلم نہیں ہے۔