• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید کانسٹیبل مبشر کی نماز جنازہ، وزیر داخلہ، آئی جی، فوجی افسران کی شرکت

لاہور(نمائندہ جنگ)انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے راولپنڈی کے علاقے ہکلہ میں شرپسندوں کے تشدد سے شہید ہونے والے کانسٹیبل محمد مبشربلال کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ نمازہ جنازہ پو لیس لائنز ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں اد اکر دی گئی۔نماز جنازہ میں وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی،پاک فوج کے افسران، سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی، ایس ایس پی ایس پی یو محمد شاہد،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ سمیت سینئر افسران و اہلکار شریک ہوئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کانسٹیبل محمد مبشربلال شہیدکے جسد خاکی کو سلامی پیش کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔پولیس کے چاک و چوبند دستے نے کانسٹیبل محمد مبشربلال شہیدکے جسد خاکی کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
اہم خبریں سے مزید