لاہور ( نمائندہ جنگ) پی ٹی آئی احتجاج کے پیش نظر سڑک پر لگےکنٹینرز کے باعث نوجوان فلائی اوور سے گرکر جاں بحق ،بکر منڈی نیازی اڈہ کا رہائشی 34 سالہ سکندر علی لاہور گارڈن بھائی سے ملنے گیا ، رات کو سڑک پر لگے کنٹینرز کیوجہ سے پیدل واپس گھر آرہا تھا کہ اندھیرے میں خلا نظر نہ آنے سے فیض پور انٹرچینج فلائی اوور سے نیچے گر گیا ،اس کا سر کنٹینر میں جا لگا ، شدید چوٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ،سکندر علی دو بچوں کا باپ تھا۔