کراچی (ٹی وی رپورٹ) کرم ایجنسی میں قبائیلی فسادات میں فریقین کے درمیان سیز فائر کے باوجود صورتحال کشیدہ ہے،ضلع کرم میں گاڑیوں کے قافلے پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا ، سانحہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 50ہوگئی،سیز فائر کے اعلان کے باجود کشیدگی برقرار۔ضلع کرم میں گاڑیوں کے قافلے پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا ، سانحہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 50ہوگئی،علاوہ ازیں 5 روز کے دوران فائرنگ کے واقعات میں 28 افراد جاں بحق ہوگئے، تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے علاقے کرم ایجنسی میں قبائیلی فسادات میں فریقین کے درمیان سیز فائر کے باوجود صورتحال کشیدہ ہے۔