اسلام آباد(فاروق اقدس/جائزہ رپورٹ) اسلام آباد جسے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کئے جانے والے احتجاج کی فائنل کال کے پیش نظر ایک بار پھر کنٹینرز کا دارالحکومت قرار دیا جا رہا ہے یہاں مختلف شاہراہوں پر موجود 700کنٹینرز جو 27مختلف پوائنٹس پر کھڑے ہیں جہاں قرب و جوار کی آبادیوں کیلئے سوہان روح بنے ہوئے ہیں وہیں غیر ملکی میڈیا کیلئے یہ مناظر دلچسپی کا باعث بھی ہیں اور اسلام آباد میں موجود غیر ملکی میڈیا سے وابستہ نمائندے تمام صورتحال کی رپورٹیں اور بصری مناظر اپنے ممالک کو بھیج رہے ہیں جنہیں حیرانی کےساتھ دلچسپی سے دیکھا جا رہا ہے۔ٹرانسپورٹ کی نقل و حرکت میں دشواری ،اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں دگنااضافہ ،پولیس ذرائع کے مطابق آہنی رکاوٹوں کیلئے 700کنٹینرز کا کرایہ فی کنٹینر 40ہزار روپے یومیہ ہے، جڑواں شہر راولپنڈی کے شہری بھی اس صورتحال کے پیش نظر سکولوں کی بندش اور رستوں کی رکاوٹوں کے باعث انتہائی بیزار، نالاں اور چڑچڑے پن کا شکار ہو کر اشتعال انگیز ردعمل کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں۔ کیونکہ جہاں جڑواؒں شہر کے ان مکینوں کو اپنے مریضوں کو ہسپتال تک پہنچانے میں شدید دشواریوں کا سامنا ہے ۔