• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)4 روز سے پورے ملک کی معیشت جمود کا شکار ہو گئی ہے، سپلائی کا نظام متاثر ہونے سے ایک جانب انڈسٹری میں خام مال کی قلت ہو رہی ہے تو دوسری جانب ضروریات زندگی کی قلت سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہے ،ایف پی سی سی آئی کے سابق چیئرمین کوآرڈینشن مرزا عبدالرحمن کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت دھرنوں کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتی،وفاقی وزیر خزانہ کا بیان ہے کہ ہڑتال اور احتجاج سے روزانہ 190ارب کا نقصان ہو رہا ہے لیکن دوسری جانب وزرا ٹی وی ٹاک شو میں میلے لگا رہے ہیں، انھیں شاید علم نہیں کہ اسلام آباد میں 4روز سے مزدور کی دہاڑی نہیں ملی، سبزیوں اور پھلوں کی قلت سے ان کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی ہیں ،شہر کی تمام مارکیٹیں بند ہیں، انڈسٹری بند ہے ،حکمراں تشویش ناک صورتحال کا نوٹس لیں، کاروباری برادری اور عوام کو اذیت سے نجات دلائیں ،ملکی معیشت کو مزید بربادی سے بچائیں۔
اہم خبریں سے مزید