• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظاہرہ پی ٹی آئی کے مطالبات مانے جانے تک جاری رہیگا، شعیب شاہین

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ’’ کیپٹل ٹاک‘‘میں میزبان حامد میرسے گفتگو کرتے ہوئے رکن کور کمیٹی تحریک انصاف، شعیب شاہین نےکہا کہ مظاہرہ پی ٹی آئی کے مطالبات مانے جانے تک جاری رہے گا۔ یا مظاہرہ اس وقت ختم ہوگا کہ جب بانی خود ختم کرنے کا نہ کہہ دیں،اسٹیبلشمنٹ نے ان کٹھ پتلیوں کو ایک جعلی کاغذ کا ٹکڑا پکڑا کر پارلیمنٹ میں بٹھا دیا،چیف وہب مسلم لیگ ن قومی اسمبلی، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد کے تحفظ کے لئے یہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔عوام کی تکلیف پر معافی چاہتا ہوں۔اس تکلیف کا سبب حکومت نہیں ہے ،میزبان حامد میرنے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کا رابطہ پورے ملک سے منقطع ہے۔کیا یہ حکومت کی کامیابی ہے یاناکامی ہے؟ رکن کور کمیٹی تحریک انصاف، شعیب شاہین نےکہا کہ آج سے آپ کو فرق نظر آئے گا ۔ اگر عوام نہیں نکلی تو پورا پاکستان کیوں بند کردیا ہے۔بوکھلاہٹ اور گھبراہٹ کا یہ عالم ہے مفتاح اسماعیل کہتے ہیں300 ارب کا روزانہ کا نقصان ہے۔یہ عوام کے ہی قافلے ہیں جو پورے پاکستان سے نکل کر آرہے ہیں۔راولپنڈی ،اسلام آباد سے بھی لوگ نکلیں گے ،پورے پاکستان سے لوگ یہاں پہنچیں گے۔اسٹیبلشمنٹ نے ان کٹھ پتلیوں کو ایک جعلی کاغذ کا ٹکڑا پکڑا کر پارلیمنٹ میں بٹھا دیا۔اب وہ کہتے ہیں کھڑے ہوجاؤ یہ کھڑے ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے اس وقت جو صورتحال پیدا کردی ہے ایسا لگتا ہے پاکستان اور انڈیا کی جنگ ہورہی ہو۔انہو ں نے فسطائیت اور یزیدیت کی بدترین مثالیں قائم کردیں۔میں حفاظتی ضمانت پر ہوں اس کے باوجود میں چھپا ہوا ہوں۔کرم ایجنسی کا مسئلہ بہت اہم،سنجیدہ اور حساس ایشو ہے۔گنڈا پور کی وجہ سے وہاں سیز فائر ہوا ہے۔پچھلے تین دنوں سے وہ اس پر کام کررہے تھے۔ہمیں امید ہے نہ صرف سیز فائر ہوگا بلکہ مستقل بنیادوں پر یہ مسئلہ حل ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید