اسلام آباد (ساجد چوہدری )کامسٹس یونیورسٹی اسلام آباد کا ریگولر ریکٹر نہ ہونے کی وجہ سے مینجمنٹ پوزیشنز رجسٹرار اور کنٹرولر امتحانات کی بھرتی کا عمل ایک مرتبہ پھرملتوی ہونے کا امکان ہے ،ذرائع کے مطابق پہلے بھی بھرتی کا عمل رک چکا ہے،ترجمان وزارت سائنس نے کہا کہ قائم مقام ریکٹر بھرتیوں کے مجاز نہیں، یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے ریگولر ریکٹر کامسٹس نہ ہونے کے باوجود حال ہی میں مبینہ طور پر یونیورسٹی کی مینجمنٹ پوزیشنز جن میں رجسٹرار اور کنٹرولر امتحانات کی پوسٹوں کیلئے اشتہار دیا گیا ہے ، امیدواروں سے ان پوسٹوں کیلئے درخواستیں مانگی گئی ہیں ، اس سے قبل ایکٹنگ ریکٹرڈاکٹر راحیل قمر کے دور میںبھی ان پوسٹوں کیلئے اشتہار دیا گیا تھا تو اس وقت وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے ان پوسٹوں پر بھرتیوں کا عمل روکنے کی ہدایت کر دی تھی اور کہا تھا کہ ریگولر ریکٹر ہی ان پوسٹوں پر بھرتی کر سکتا ہے ، اب بھی پروفیسر ڈاکٹر ساجد قمر قائم مقام ریکٹر ہیں لہٰذا اب بھی قواعد و ضوابط کے مطابق ان پوسٹوں پر بھرتیوں کا پراسس شروع نہیں کیا جاسکتا۔