اسلام آباد (ایجنسیاں)وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے سیکٹر آئی 9 میں موجود کرائم انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کی بلڈنگ کو سب جیل قرار دے دیا ہے۔ اسلام آباد سے گرفتار ہونے والے مظاہرین کو وہیں رکھا جائیگا۔چیف کمشنر اسلام آباد نے وزارت داخلہ کی منظوری سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق سی آئی اے کی بلڈنگ کو آرٹیکل پریزنرز ایکٹ 1894 کے سیکشن3 کے تحت سب جیل قرار دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 2022 میں بھی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے دوران گرفتار ہونے والے شرپسندوں کو رکھنے کے لیے دارالحکومت پولیس کی کرائم انٹیلی جنس ایجنسی کی عمارت کو سب جیل یا جوڈیشل لاک اپ قرار دے دیا گیا تھا۔