• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اور اسلام آباد میں لاک ڈاؤن،ایندھن کے ذخائر شدید متاثر

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) پنجاب اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایندھن کے تیزی سے ختم ہوتے ذخائر کو مد نظر رکھتے ہوئے پیٹرولیم ڈویژن اور آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی) پنجاب انتظامیہ اور قانون نافذ کرنےوالے اداروں سے ٹینکرز کو اسلام آباد اور لاہور میں محفوظ راستے فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے حالیہ لاک داؤن کی وجہ سے اسلام آباد اور پنجاب میں ایندھن کی قلّت ہوگئی ہے۔ یہ مطالبہ او سی اے سی نے چیف سیکرٹری پنجاب آئی جی پولیس پنجاب اور اسلام آباد کے نام ایک خط میں کیا ہے ۔ او سی اے سی کا کہنا ہے کہ ہائی ویز بند ہونے سے گذشتہ دو دنوں میں صورتحال خاصی بگڑ گئی ہے۔ جس کی وجہ سے ایندھن خصوصاً پیٹرول اور ڈیزل کی ترسیل اور تقسیم شدید متاثر ہوئی ۔ ذخائر ختم ہوجانے کا خطرہ ہوگیا ہے ۔ لاہور ڈویژن اقتصادی اورتجارتی سرگرمیوں کا مرکز ہے جہاں ایندھن کی قلت نے بنیادی خدمات کو شدید متأثرکیا۔ ان چیلنجوں کے پیش نظر تیل کی صنعت نے پنجاب انتظامیہ اور قانون نافذ کرنےوالا اداروں سے مشکلات پر قابو پانے کےلیے معاونت کی درخواست کی ہے ۔
اہم خبریں سے مزید