• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا  حق، حکومت الیکشن کمیشن و دیگر سے جواب طلب

لاہور (اے پی پی) لاہور ہائی کورٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کو بلدیاتی الیکشن میں ووٹ کے حق کے حصول کیلئے دائر درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ دوران سماعت جسٹس شاہد کریم نے قرار دیاکہ یہاں تو پاکستانیوں کو حقوق نہیں مل رہے، آپ بیرون ملک پاکستانیوں کے حقوق کیلئے آگئے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے انٹرنیشنل لائرز ایسوسی ایشن کی جانب سے دائر درخواست پر پیر کو ابتدائی سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ اظہر صدیق عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ لوکل گورنمنٹ الیکشن میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہیں دیا جو آئین اور قانون کیخلاف ہے۔ جسٹس شاہد کریم نے قرار دیا کہ یہاں تو پاکستانیوں کو حقوق نہیں مل رہے، آپ بیرون ملک پاکستانیوں کے حقوق کے لیے آ گئے ہیں۔ عدالت نے وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
اہم خبریں سے مزید