• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکنک‘ 172 ارب 70 کروڑ کے 10 منصوبوں کی منظوری

اسلام آباد (این این آئی)قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک )نے172ارب 70کروڑ روپے مالیت کے10منصوبوں کی منظوری دے دی جبکہ ایک منصوبہ وزارت صحت کی جانب سے مزید وضاحت کیلئے موخر کر دیا گیا ہے۔ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایکنک اجلاس کے اعلامیئے کے مطابق منظور شدہ 10 منصوبوں میں سے 6منصوبے بلوچستان سے متعلق ہیں‘ بنیادی ڈھانچے کے شعبے سے متعلق ان پروجیکٹس کا مقصد بلوچستان، خیبر پختونخوا اور سندھ میں رابطے بہتر بنانا ہے۔ورلڈ بینک کی مالی معاونت سے کراچی کیلئے 29ارب 20کروڑ روپے لاگت کے ویسٹ مینجمنٹ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی بھی منظوری دی گئی۔
اہم خبریں سے مزید