• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لبرل ڈیموکریٹس کا اسرائیل حزب اللّٰہ جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم

لیڈز(زاھدانور مرزا) اپوزیشن جماعت لبرل ڈیموکریٹس نے اسرائیل اور حزب اللہ کے جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے لبرل ڈیموکریٹ کے ترجمان برائے خارجہ امور، کیلوم ملر ایم پی نے کہا ہے کہ لبرل ڈیموکریٹس لبنان میں جنگ بندی کے معاہدے کے لیے تمام فریقین کی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ یہ معاہدہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گا۔ کئی ماہ کی کشیدگی کے بعد یہ ضروری ہے کہ لاکھوں بے گھر شہری اپنے گھروں کو واپس جا سکیں۔روزنامہ جنگ لندن اور جاری کی گئی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ "برطانیہ کی حکومت کو چاہیے کہ وہ لبنان میں انسانی بحران کے حل کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرے اور لبنانی حکومت کو مدد فراہم کرے۔"ہم امید کرتے ہیں کہ یہ پیش رفت اس وسیع تنازعے کے خاتمے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے جس نے خطے کے لاکھوں معصوم شہریوں کو مشکلات میں مبتلا کیا ہے۔ اس میں مغربی کنارہ بھی شامل ہے، جہاں ہمیں تشدد کے خاتمے اور انتہا پسند آبادکاروں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی ضرورت ہے۔ مقبوضہ علاقوں کے الحاق کی دھمکیوں کے پیش نظر، برطانیہ کی حکومت کو فوراً فلسطین کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم کرنا چاہیے۔"ہمیں غزہ میں بھی فوری طور پر دوطرفہ جنگ بندی کی ضرورت ہے تاکہ وہاں کی انسانی تباہی کو روکا جا سکے، یرغمالیوں کو گھر واپس لایا جا سکے، اور دو ریاستی حل اور دیرپا امن کے دروازے کھولے جا سکیں۔"

یورپ سے سے مزید