• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کے 55 فیصد سے زیادہ ڈرائیور ممکنہ ہولناک طوفان برٹ کی وجہ سے خوفزدہ نہیں ہیں

لندن (پی اے) برطانیہ کے مختلف حصوں سے اس ہفتے خوفناک طوفان برٹ ٹکرانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے لیکن کیمرون رچرڈز کی جانب سے کئے گئے ایک سروے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ برطانیہ کے 55فیصد سے زیادہ ڈرائیور ممکنہ ہولناک طوفان برٹ کی وجہ سے اپنے علاقوں میں سیلابی صورت حال پیداہونے کے خطرے سے خوفزدہ نہیں ہیں۔ ویلز میں 57فیصد افراد اپنے علاقوں میں سیلابی صورتحال پیداہونے سے خوفزدہ نہیں ہیں۔ 11,000افراد سے کئے گئے سوالات کے جواب میں 36فیصد نے کہا کہ انھیں یقین ہے کہ مقامی سڑکوں کو سیلاب سے محفوظ رکھنے کیلئے مناسب حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں، 23فیصد نے کہا کہ انھیں پورا یقین ہے کہ دیہی علاقوں کی سڑکوں کیلئے مناسب حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں، 49فیصد نے کہا کہ بڑی سڑکوں پر زیادہ تر حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ 51فیصد نے کہا کہ بڑی سڑکوں اور موٹرویز کو سیلابی کیفیت سے بچانے کیلئے مناسب حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں اس کے مقابلے میں علاقائی نقطہ نظر سے سیلاب کے بارے میں لوگوں کے خیالات کا بھی سروے کیا گیا جس سے یہ بات سامنے آئی کہ شمالی آئرلینڈ میں 63فیصد افراد نے کسی پریشانی کا اظہار نہیں کیا ے، اس حوالے سے لندن 62فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر تھا. دریں اثنا سروے میں شامل 62 فیصد لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ گھروں کی حفاظت کے لئے سیلاب سے بچاؤ کے مناسب انتظامات موجود ہیں اے اے کی روڈز پالیسی کے سربراہ جیک کوسنز کا کہنا ہےکہ سیلاب سنگین نقصان اور خلل کا سبب بن سکتا ہےموسلا دھار بارشو ں کی بے ترتیبی کی وجہ سے سیلاب سے ہونے والے نقصانات شاید لوگوں کو حقیقت کے برعکس اس امید کی طرف لے جا رہے ہیں کہ وہ اگلے متاثرین نہیں ہیں۔ تاہم، خاص طور پر ڈرائیونگ کے ساتھ، موسلا دھار بارش خطرناک ہوسکتی ہے۔

یورپ سے سے مزید