• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیسکو افسران کو ترقی اجلاس کے خلاف حکم امتنا عی جاری

پشاور(نیوز رپورٹر) سول جج پشاور عائشہ جدون نے پیسکو ایکسیئن کو ترقی نہ دینے کے خلاف دائر درخواست پر پیسکو افسران کی ترقی سے متعلق ڈیپارٹمینٹل پروموشن کمیٹی کے اجلاس کے خلاف حکم امتناعی جاری کردی اور کمیٹی کا اجلاس روک دیا۔ عدالت نے درخواست گزار اختر حسین کی درخواست پر سماعت کی ۔دوران سماعت ان کے وکیل محمد غضنفرعلی ایڈوکیٹ نے بتایاکہ درخواست گزار ایکسیئن ہے جس نے پیسکو میں 24سال تک سروس کی اورمیرٹ کی بنیاد پر ان کی ترقی ہوتی رہی تاہم اب ان کا سپرنٹنڈنگ انجینئر کے عہدے پر پروموٹ ہونا ہے تاہم اسے نظرانداز کیاجارہاہے ۔ اس ضمن میں انہوں نے پیسکو حکام سے نئی سنیارٹی لسٹ کے ساتھ ساتھ ہونے والے گزشتہ ڈی پی سی اجلاس کے منٹس بھی مانگے تاہم درخواستوں کے باوجود انہیں سنیارٹی لسٹ نہیں دی جارہی ہے ۔درخواست گزار کے مطابق جن جونیئر افسران کو پروموٹ کیاگیا تھا ان کا ڈیٹا بھی مانگاگیا تھا۔
پشاور سے مزید