• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی کابینہ کا اجلاس: گورنر راج کی تجویز پر فیصلہ نہ ہوسکا

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت بدھ کو ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سنگل آئٹم ایجنڈے یعنی اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج سے پیدا شدہ صورتحال پر غور کیا گیا۔ گورنر راج کی تجویز پر فیصلہ نہ ہوسکا، آئندہ قانون شکنی پر سختی سے نمٹنے پر اتفاق اور وزارت داخلہ کی پر تشدد احتجاج پر بریفگ ، اچھی حکمت عملی سے نمٹنے پر اطمینان کیا ، وزیر اعظم آفس نے کا بینہ کے اجلاس کا باضباطہ اعلامیہ جاری نہیں کیا۔ وزیر اعظم کے کابینہ سے خطاب کو نشر کیا گیا۔ ذ رائع کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آ باد میںکئے گئے پر تشدد احتجاج کے بارے میںکا بینہ کو بریفگ دی گئی۔

اہم خبریں سے مزید