اسلام آباد (نمائندہ جنگ) بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے گذشتہ روز آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی ہے،،دفاعی تعاون ودیگر اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا،جنرل عاصم منیر نے صدر لوکا شینکو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دو طرفہ تعاون اور تعلقات کو مزید مضبوط اور فروغ دینا چاہتے ہیں،اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ نے دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بیلاروس کے صدر اور آرمی چیف کی ملاقات وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوئی، ملاقات میں الیگزینڈر لوکاشنکو اور جنرل عاصم منیر نے باہمی دلچسپی کے امور، مستقبل میں دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی سے متعلق مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔