کراچی(نیوزڈیسک)بھارتی عدالت نے اجمیر شریف میں صوفی بزرگ خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ کو مندر قرار دینے کی ہندو انتہاپسندوں کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی۔عدالت نے اجمیر درگاہ کمیٹی، وزارت اقلیتی امور اور آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کو نوٹس جاری کردیے ،بھارتی میڈیا کے مطابق راجھستان کی ایک عدالت نے ہندو انتہا پسند جماعت ہندو سینا کے سربراہ وشنو گپتا کی جانب سے دائر کی گئی درخواست سماعت کے لیے منظور کی ہے۔درخواست میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ معروف صوفی بزرگ خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ کے احاطے میں ایک مندر موجود ہے۔