اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) ای سی سی کے اہم ترین پالیسی فیصلوں اور احکامات پر مختلف وزارتوں اور محکموں کی جانب سے عملدرآمد نہ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے جس کاای سی سی نے نوٹس لے لیااور وزارت خزانہ سمیت متعلقہ وزارتوں سے جواب طلب کر لیا ، وفاقی وزیر خزانہ و چیئرمین ای سی سی محمد اورنگزیب نے ای سی سی کے اہم فیصلوں پر عملدرآمد نہ کیے جانے پر کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا بدھ کو خصوصی اجلاس بلالیا،ذرائع کے مطابق 8سے زائد وزارتوں اور متعدد محکموں نےا ی سی سی کے اہم ترین فیصلوں کو درخور اعتنانہ سمجھاجس پر اجلاس میں ای سی سی کے فیصلوںا ور ہدایات پر عمل درآمد نہ ہونے اور غیر ضروری تاخیر پر شدید تحفظات کا اظہا رکیا گیا ،ای سی سی کے خصوصی اجلاس میں وزیر صنعت وپیداوار رانا تنویر حسین ،وزیر بجلی سردار اویس لغاری ، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ، وزیر تجارت جام کمال خان ، وزیر مملکت خزانہ علی پرویز ملک (ورچوئل ) اور متعلقہ حکام نے شرکت کی