اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران گزشتہ روز جلنے والا بشری بی بی اورعلی امین گنڈاپور کا کنٹینر توجہ کا مرکز بن گیا۔جلے ہوئے کنٹینر کو ہٹانے کے لیے انتظامیہ اقدامات کررہی ہے تاہم لوگ جل کر خاکستر ہونے والے کنٹینر کو دیکھنے کیلئے پہنچ گئے لوگوں نے سیلفیاں لیں اور ویڈیوز بھی بنائیں۔