کوئٹہ(این این آئی)وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ قانونی تجارت کی حوصلہ افزا کی جائے گی مگر اسمگلنگ کو لیگل ٹریڈ کانام نہیں دیا جاسکتا ‘معصوم طا لب علم مصور خان کے اغواءکا دکھ اور افسوس ہے مگر اس کو سیاست کی نذر کر نا قابل مذمت عمل ہے‘میری حکومت جتنے دن بھی رہے کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آ ؤں گا‘اسٹیٹ بنک و دیگر کی جا نب سے غیر اعلانیہ طور پر بلو چستان کوریڈ زون قرار دینا الارمنگ ہے اس سلسلے میں با ت کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ایوان صنعت و تجا رت کو ئٹہ بلو چستان کے عہدیداران و ممبرا ن کے ساتھ اجلاس کے دوران اور اس سے قبل میڈیا نمائندوںسے با ت چیت کر تے ہو ئے کیا۔