اسلام آباد (رانا غلام قادر ) انفار میشن گروپ کے 38ویں کامن سے تعلق رکھنے والے گر یڈ18کے افسر پیر سلیمان شاہ راشدی نے اسلام آ باد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران مبینہ طور پر مظاہرین سے جارحانہ سلوک پر پاکستان کی سول سروس سے استعفیٰ دیدیا ہے ان کا جھکاؤ ابتداء سےPTI کی جانب رہا حالیہ الیکشن میں عمران کے حق میں وڈیو بھی وائرل ہوئی ، حکام وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ ان کا جھکاؤابتداءسےPTI کی جانب رہا حالیہ الیکشن میں عمران کے حق میں وڈیو بھی وائرل ہوئی ، انھوں نے تحر یری استعفیٰ سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات کے نام لکھا ہے جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ ملک میں جاری ابتر حالات سے شدیدمایوس ہوکرمیں سول سروس سے استعفیٰ پیش کرتا ہوں گزشتہ شب میں نے بڑے کرب و بے چینی کیساتھ غیر مسلح مظاہرین کو وحشیانہ ریاستی جارحیت سےاپنی زندگیاں بچانے کیلئے دوڑتے ہوئے دیکھانتیجتاً اب یہ ضمیر کی بات بن گئی ہے کہ میں اس نظام کا حصہ بنا رہوں جو اپنے ہی لوگوں پر بلاوجہ جارحیت کرتا ہے جوصرف اشرافیہ کے مفادات کیلئے کام کرتا ہے جو پاکستان میں جمہوری عمل کو واضح طور پر کرپٹ کرتا ہے جو طاقتوں کے غلط مقاصد کیلئے استثنیٰ کیساتھ آئین کو مسخ کرتا ہے اور اگر فیصلے کسی بھی طرح سے طاقتورکی خواہشات سے متصادم ہوں تو پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کو بے بنیاد طریقے سے پامال کرتا ہے ۔ در یں اثنا ء وزارت اطلاعات و نشریات کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ تحریک انصاف کے دور میں سابق وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے پی ایس او رہے ہیں انکا شروع سے جھکاؤ پی ٹی آئی کی جانب رہا ہےالیکشن 2024کے موقع پر انکا عمران خان کے حق میں ایک وڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جسے پی ٹی آئی کے حلقوں میں پذیرائی ملی تھی ان کیخلاف محکمانہ انکوائری کی گئی تاہم نرمی کامظاہرہ کرتے ہوئے انہیں کوئی سزا نہیں دی گئی تھی۔