کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی مزمل حسین ہالیپوٹوکو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے ،ذرائع کے مطابق ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی کو مختلف شکایات پر عہدے سے فارغ کیا گیا ہے ،چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فیکشن کے مطابق مزمل حسین کو سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور نئے ڈی جی کی تعیناتی تک گریڈ20کے افسر اور چیف ایگزیکیٹو افسر سندھ پیپلز ہاؤسنگ فلڈ افیکٹز خالد محمود شیخ کو سندھ فوڈ اتھارٹی کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔