واشنگٹن (آئی این پی )خلا میں رہنا کسی بھی فرد کے لیے زندگی کا یادگار ترین تجربہ ثابت ہوسکتا ہے مگر اس سے ہمارے جسموں پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔امریکی خلائی ادارے ناسا نے ایک تحقیقی پروجیکٹ اسپیس اومکس اینڈ میڈیکل اٹلس (سوما) کے نتائج جاری کیے ہیں۔اس پروجیکٹ کے تحت خلا بازوں کی صحت پر خلا میں قیام سے مرتب ہونے والے اثرات کا مسلسل مشاہدہ کیا جا رہا ہے۔تحقیق میں انکشاف کیا گیا کہ خلائی سفر بڑھاپے کی جانب سفر کی رفتار کو تیز کر دیتا ہے۔تحقیق کے مطابق خلا میں قیام سے ورم میں اضافہ ہوتا ہے جبکہ جینیاتی عدم استحکام ہوتا ہے جس سے عمر میں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے۔ناسا نے بتایا کہ خلائی پرواز سے جینز میں نمایاں تبدیلیاں آتی ہیں خاص طور پر مسلز کے حجم میں کمی کا عمل تیز ہو جاتا ہے۔