• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلین فلپس کا ناقابلِ یقین کیچ سوشل میڈیا پر وائرل


دنیائے کرکٹ میں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ دونوں ٹیموں کے فیلڈرز اپنی بہترین فیلڈنگ اور زبردست پھرتیوں کی وجہ سے مشہور ہیں۔

اس مرتبہ نیوزی لینڈ کے کرکٹر گلین فلپس نے انگلینڈ کے بیٹر کا شاندار کیچ پکڑ کر سب کو حیران کر دیا۔

گلین فلپس نے بیک ورڈ پوائنٹ پر انگلش بیٹر اولی پوپ کا ایک ہاتھ سے ڈائیو لگا کر کیچ پکڑا، انگلش بیٹر 77 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کرائسٹ چرچ میں ٹیسٹ میچ کے دوران گلین فلپس نے ناقابلِ یقین اور غیر معمولی کیچ پکڑا جسے دیکھ کر دیگر فیلڈرز اور شائقین بھی حیران رہ گئے۔

اس کیچ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین گلین فلپس کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید