جنوبی افریقا نے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سری لنکا کو 42 رنز پر آؤٹ کر دیا۔
ڈربن میں جنوبی افریقا نے پہلی اننگ میں 191 رنز بنائے تھے جس کے بعد سری لنکا کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 13.5 اوور میں 42 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔
سری لنکا کے 9 بیٹرز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے، 5 کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے۔
سری لنکا کی جانب سے سب سے زیادہ 13 رنز کمندو مینڈس نے بنائے۔
42 رنز پر آؤٹ ہونا سری لنکا کا اپنی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے کم اسکور ہے۔
اس سے قبل سری لنکا کی ٹیم 1994ء میں کینڈی میں پاکستان کے خلاف 71 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی۔