لیڈز( زاہد انورمرزا) برطانوی حکومت کی جانب سے جہاں دیگر ٹیکس لگائے جا رہے ہیں وہاں مقامی کونسل نے پارکنگ چارجز بڑھانے اور رہائشی علاقوں میں پارکنگ پرمٹس کے لیے 35 پاؤنڈ سالانہ فیس لگانے کا بھی فیصلہ کیا ہے جبکہتفریحی مقامات پر چارجز لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ رہائشیوں نےپارکنگ پرمٹس کے خلافکئی پٹیشن شروع کی ہیں جن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ رہاشی علاقوں میں پارکنگ پرمٹ ختم کیے جائیں۔ کنزرویٹو ممبر اف پارلیمنٹ رابی مور نے رہاشیوں کے دستخطوں کے ساتھ پٹیشن پارلیمنٹ میں پیش کی اور پارکنگ چارجز کو غیر منطفانہ حد تک زیادہ قرار دیا ہے ۔کئی کونسل ایسی ہیں جنہوں نےپارکنگ پرمٹس کی مدمیں300 سے چار سو فیصد پارکنگ چارجز بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔کونسل حکام کا کہنا ہے یہ انتہائی مشکل فیصلہ کونسل کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے حالیہ بجٹ سے جہاں دیگر کئی نئے ٹیکس متعارف کروائے جا رہے ہیں وہیں مقامی لوکل کونسل اپنے اخراجات پورا کرنے کے لیے پارکنگ چارجز بڑھانے اور تفریحی مقامات پر چارجز لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔