• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلوی سرکس پرفارمر لڑکی کے ایک دن میں دو عالمی ریکارڈ

وکٹوریا( نیوز ڈیسک)ایک آسٹریلوی سرکس پرفارمر نے ایک دن میں ’’ایریل ہوپ‘‘ کے دو گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیئے۔آسٹریلوی ریاست وکٹوریا سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ شیرلوٹ ’چارلی‘ میتھ نے ایک منٹ میں سب سے زیادہ ایریل ہُوپ سمرسالٹ (قلابازیوں) اور طویل مدت تک ایریل ہُوپ پر کندھے کے سہارے لٹکنے کا ریکارڈ بنانے کا چیلنج اٹھایا۔گنیز ورلڈ ریکارڈز سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی انسٹاگرام فیڈ میں دیکھا کہ کسی نے ایریل ہوپ سمرسالٹ کا ریکارڈکیا ہے اور یہ وہ فن ہے جو وہ تقریباً سات یا آٹھ برس سے کرتی آرہی ہیں لہٰذا انہوں نے سوچا کیوں نہ خود کو چیلنج دیں اور دیکھیں کہ وہ کتنی قلابازیاں لگا سکتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ٹریننگ کے دوران وہ 45 قلابازیوں تک گئیں اور ریکارڈ 47 کا تھا اس لیے انہوں نے مزید ٹریننگ کی اور پھر ریکارڈ کی کوشش کی۔انہوں نے بتایا کہ سمرسالٹ کے ریکارڈ میں ہیمسٹرنگ کی تکلیف کے خطرات کے ساتھ مزید بڑی مشکلات شامل تھیں، وہ اس کوشش کے بعد چکرا گئی تھیں اور بمشکل ہی کھڑی ہو پارہی تھیں۔شیرلوٹ میتھ نے 53 قلا بازیاں لگا کر ریکارڈ اپنے نام کیا۔شیرلوٹ نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے ایریل ہُوپ پر 63.18 سیکنڈ تک کندھے کے سہارے لٹک کر دوسرا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔
یورپ سے سے مزید