• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرٹس کونسل کے زیراہتمام 21 روزہ عوامی تھیٹرفیسٹول اختتام پذیر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل کے زیراہتمام 21روزہ عوامی تھیٹر فیسٹول اختتام پذیر ہوگیا، تقریب میں صوبائی وزیر ثقافت سیدذوالفقار علی شاہ نے خصوصی شرکت کی، صدرآرٹس کونسل محمداحمد شاہ اور چیئرمین ڈرامہ کمیٹی شہزاد رضا نقوی نے مہمانوں کوخوش آمدید کہا ، سید ذوالفقار علی شاہ نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں جہاں ہر طرف انتشار ہے ایسے میں کراچی میں اس قدر شاندار فیسٹول کاانعقاد خوش آئند ہے، آرٹس کونسل کراچی اور محکمہ ثاقب سندھ فنکاروں کی فلاح وبہبود کے لیے ایسے اقدامات کرتے رہیں گے، کامیاب عوامی تھیٹر فیسٹیول کے انعقاد پر احمد شاہ اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، رؤف لالہ، شکیل صدیقی، عمرشریف جیسے بڑے آرٹسٹوں کے نہ صرف پاکستان بلکہ پڑوسی ملک میں بھی چرچے ہیں، سندھ میں جہاں پر بھی ثقافتی میلے ہوں گے وہاں آپ سب کے ڈرامے پیش کئے جائیں گے،محکمہ ثقافت سندھ کی جانب سے تمام ڈائریکٹرز کو 25 ،25ہزار روپے دینے کا اعلان کرتا ہوں۔ صدر آرٹس کونسل محمداحمد شاہ نے کہا فنکاروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے بھی ہمیں ہی سوچنا ہوگا،تقریب میں بہترین ڈائریکشن پر شکیل شاہ، آدم راٹھور، سلیم آفریدی، ذاکرمستانہ، پرویزصدیقی، آفتاب کا مدار، رؤف لالہ، نذرحسین اوردیگر کو ایوارڈوشیلڈ دی گئیں ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید