• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی کمانڈر حزب اللّٰہ اور اسرائیل جنگ بندی کی نگرانی کیلئے بیروت پہنچ گئے

بیروت(آئی این پی)حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان حال ہی میں ہونے والے سیز فائر پر عمل درآمد کے لیے امریکی فوج کے سینئر کمانڈر میجر جنرل جیسپر جیفرز بیروت پہنچ گئے، امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے بیان کے مطابق جنرل جیفرز سپیشل آپریشنز کمانڈ سینٹرل کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں جو صدر جو بائیڈن کے ایلچی آموس ہوچسٹین کے ساتھ اس مشن کی مشترکہ سربراہی کریں گے جنہیں فائر بندی معاہدے کی نگرانی اور نفاذ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے.فائر بندی کے نفاذ اور نگرانی کے طریقہ کار کی سربراہی امریکہ کرے گا اور اس میں لبنانی مسلح افواج، اسرائیل دفاعی افواج، لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری افواج (یو این آئی ایف آئی ایل) اور فرانس شامل ہوں گے امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ امریکی عہدیدار اسرائیل اور لبنان کے درمیان 26 نومبر سے نافذ العمل فائر بندی کی نگرانی اور نفاذ میں مدد کریں گے۔ 

دنیا بھر سے سے مزید