• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(نیوزڈیسک)بنگلا دیش میں حالیہ واقعے میں وکیل سیف الاسلام کے قتل کے بعد حالات کشیدہ ہو گئے۔ شیخ حسینہ نے مسلمان وکیل کے قتل کی مذمت کی اور ہندو رہنما کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دغیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بنگلا دیش میں وکیل سیف الاسلام کے قتل کے بعد پیدا ہونے والی بے امنی پر اہم سیاسی جماعتوں، بی این پی اور جماعتِ اسلامی نے عوام سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کر دی۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق واقعہ ہندو رہنما چنمے کرشنا داس برہمچاری کی گرفتاری پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے دوران پیش آیا۔خیال رہے کہ ہندو رہنما چنمے داس پر بنگلا دیشی پرچم کی بے حرمتی کا الزام ہے۔ان کے حامیوں کی گرفتاری کے بعد ڈھاکا میں ہنگامے پھوٹ پڑے، جس میں مسلمان و کیل سیف الاسلام جاں بحق ہو گئے۔سابق وزیرِ اعظمے کر فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید