لندن(آئی این پی)برطانیہ کے 60ارکان پارلیمنٹ نے اسرائیل پر پابندیوں کا مطالبہ کر دیا ۔ برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیم کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے اور اسرائیل پر پابندیاں لگائی جائیں۔دوسری جانب غزہ میں نئی یہودی بستی قائم کرنے کی تیاری شروع ہو گئی ہے، جس کی اطلاع برطانوی میڈیا نے دی ہے۔شمالی غزہ میں 9 کلومیٹر نئی ملٹری ڈیوائیڈنگ لائن کی تعمیر کی جا رہی ہے، جبکہ بحیرہ روم اور اسرائیل کی سرحد کے درمیان سینکڑوں عمارتیں منہدم کی جا چکی ہیں۔اسرائیل فلسطینیوں کو مستقل طور پر بے دخل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے اور اگلے ڈیڑھ برس میں یہودی آباد کاروں کو بسانے کا ارادہ رکھتا ہے۔