کراچی(نیوزڈیسک)امریکا کی ٹاپ کلاس یونیورسٹیوں نے غیر ملکی طلبا کو ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارت سنبھالنے سے قبل امریکا واپس آنے کی ہدایت کردی۔ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد امیگریشن اور دیگر پالیسیاں تبدیل ہوسکتی ہیںغیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی صف اول کی یونیورسٹیوں کی جانب سے طلبا کے لیے جاری کی گئی ایڈوائزری میں انہیں نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدے کا حلف اٹھانے سے قبل امریکا واپس آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔امریکا کی میسا چوسٹس، ایمہرسٹ اور دیگر یونیورسٹیوں اور کالجز کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی حلف اٹھانے کے بعد پہلے ہی روز سفری پابندیوں سے متعلق حکم نامہ جاری کرسکتے۔ 2017 میں بھی سفری پابندیاں عائد کردی گئی تھیں۔ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے غیرملکی طلبا اور اسٹاف جنوری میں ٹرمپ کے حلف اٹھانے سے قبل ملک میں واپس آجائیں۔