• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محبت کی شادی کیلئے کنٹرول لائن عبور کرنیوالی لڑکی کی ضمانت‘ رہائی کا حکم

مظفر آباد (آئی این پی) آزاد کشمیر کی عدالت نے محبت کی شادی کیلئے غیر قانونی طور پر کنٹرول لائن عبور کرنے والی لڑکی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔فاطمہ نے اپنی محبت کی خاطر تنہا لائن آف کنٹرول عبور کرکے ہر طرح کا خطرہ مول لیا تھا۔ پیر کو آزاد جموں و کشمیر کی پولیس نے بھارتی زیرتسلط جموں و کشمیر سے غیرقانونی طور پر لائن آف کنٹرول عبور کرکے آزاد کشمیر میں داخل ہونیواالی 22 سالہ فاطمہ بی بی کو گرفتار کیا تھا، جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ اپنے ایک عزیز کے ساتھ شادی کی غرض سے آئی۔ پولیس کے مطابق فاطمہ بی بی اتوار کو پونچھ سے لائن آف کنٹرول عبور کرکے آزاد کشمیر میں اپنے عزیز کے گھر پہنچی، جہاں پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔ پفاطمہ بی بی نے بیان دیا تھا کہ انہوں نے اپنے رشتہ دار عمران میر سے شادی کرنے کیلئے لائن آف کنٹرول عبور کی۔
اہم خبریں سے مزید