پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ایڈز سے آگاہی کا دن منایا جارہا ہے۔
رواں سال اس دن کو’درست راستہ اپنائیں، میری صحت میرا حق ہے‘ کا عنوان دیا گیا ہے۔
صوبہ بلوچستان میں اس سال ایڈز کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے، 11 ماہ کے دوران 462 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، صوبہ میں کل رجسٹرڈ کیسز کی تعداد 2 ہزار 823 ہو گئی ہے۔
اس حوالے سے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایڈز سے آگاہی اور اسکریننگ نہ ہونا ایڈز کے کیسز میں اضافے کی بڑی وجہ ہو سکتی ہے۔
واضح رہے کہ دنیا میں پہلی مرتبہ ایڈز کا عالمی دن 1988ء میں منایا گیا تھا۔