• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جارجیا میں روس نواز پالیسیوں پر احتجاج

تلبسی، جارجیا (جنگ نیوز) یورپی ملک جارجیا میں حکومت کیخلاف احتجاج پھیل گیا ہے۔ جارجیا کے وزیراعظم نے کہا کہ ان کی حکومت کے خلاف احتجاج میں غیر ملکی ہاتھ ہے جس کے پیچھے امریکا اور اس کے دیگر اتحادی ممالک ہیں۔ سڑکوں پر مظاہرے دارالحکومت کیساتھ ملک کے دیگر علاقوں تک پھیل گئے ہیں۔ یورپی یونین اور امریکا کو جارجیا کے روس کی جانب جھکائو پر تشویش ہے۔ دارالحکومت میں مظاہرے گزشتہ4؍ دنوں سے ہورہے ہیں۔ سیکورٹی آفیشل دستری میڈویڈیف جو روس کے سابق صدر بھی ہیں انہوں نے کہا کہ جارجیا میں بغاوت کی کوشش بری طرح ناکام ہو جائے گی۔37؍ لاکھ کی آبادی والے ملک جارجیا میں مہینوں سے صورتحال کشیدہ ہے جہاں اپوزیشن نے حکمراں جماعت ڈریم پارٹی پر آمرانہ اور روس نواز طرز عمل اختیار کرنے کا الزام عائدکیا۔ جہاں حکومت نے مغرب مخالف اور روس نواز پالیسی اختیار کرتے ہوئے یورپی یونین میں شمولیت کیلئے جاری مذاکرات معطل کردیئے ہیں جس پر ہزاروں لوگ احتجاج کرتے سڑکوں پرنکل آئے ہیں۔ جارجین میڈیا کے مطابق ملک کے 8؍ شہروں میں احتجاج ہورہا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید