اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) پاک فوج، بحریہ اور فضائیہ کے کیڈٹس کی مشترکہ تربیت آج ملٹری اکیڈمی کاکول میں شروع ہوئی جو پانچ ماہ تک جاری رہے گی۔ پی ایم اے پاک فوج کا اہم تربیتی ادارہ ہے جو باصلاحیت اور پیشہ ورانہ قیادت پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کی دفاعی صلاحیت میں خاطرخواہ اضافہ کررہا ہے۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کی تربیت سے مشترکہ کارروائیوں کو مزید موثربنانے میں مدد ملے گی اس سے ناصرف قومی دفاع مضبوط ہوگا بلکہ مستقبل کی ضروریات پوری کرنے کے لئے باہمی نظم و ضبط بہتر بنانے اور قیادت تیار کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ جنگ میں بری فوج، بحریہ اور فضائیہ کا تعاون و اشتراک کامیابی کا ضامن ہوتا ہے۔ مشترکہ تربیت سے مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں مساوات پیدا کرنے اور ان کی قیادت جرأت مندی اور آپریشن استعداد کار کو یکساں بنانے میں مدد ملے گی۔