ملتان (سٹاف رپورٹر)تھانہ الپہ کے علاقہ میں واقع پرائیویٹ یونیورسٹی کی طالبہ لاپتہ ہو گئی ، معلوم ہوا ہے کہ جھوک وینس بوسن روڈ کے زمیندار محمد ناصر کی بیٹی ایم ایس سی نفسیات کی طالبہ تھی اور ایک پرائیویٹ یونیورسٹی میں پڑھ رہی تھی تاہم دو روز قبل وہ گھر سے آئی اور نہیں پہنچ سکی جس پر بچی کے لواحقین نے اغوا کا شبہ ظاہر کیا اور پولیس تھانہ الپہ نے نامعلوم افراد کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ۔