• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بستی پنچایت کے غریب خاندان کیلئے رہائش کا حل نکالا جائے،عادل آکاش

کوئٹہ (پ ر ) صوبائی اقلیتی کمیشن کے رکن عادل آکاش نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کاسی روڈ بستی پنچایت (میونسپل کالونی) کے مکینوں کے خلاف حالیہ کارروائی کی مذمت کی ہے۔ اور کہاکہ یہاں غریب خاندان ہیں جن کے پاس کوئی متبادل پناہ گاہ نہیں اور وہ اپنے سنگین حالات کی وجہ سے سالوں سے ان گھروں میں رہ رہے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگرچہ قواعد و ضوابط کی تعمیل کو یقینی بنانا ضروری ہے، لیکن ان کمزور خاندانوں کو رہائش کا متبادل حل فراہم کیے بغیر بے دخل کرنا غیر منصفانہ اور غیر انسانی ہے۔، انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ فوری مداخلت کی اپیل کی اور کہا کہ ان خاندانوں کو بے گھر نہیں کر نا چاہئے بلکہ ان کو ان کے گھروں کو محفوظ بنانے کے لئے قانونی الاٹمنٹ دے کر ان کی مدد کی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے شہریوں خصوصاً پسماندہ افراد کے حقوق کا تحفظ کرے۔ انہوں نے حکام سے گزارش کی کہ وہ ان رہائشیوں کی فلاح و بہبود کو ترجیح دیں اور ہمدردانہ رویہ اپنائیں جس سے یہ یقینی ہو کہ موسم سرما اور آنے والی کرسمس کے دوران کوئی بھی بے گھر نہ ہو، یہ خاندان اپنی زندگیوں میں عزت اور سلامتی کے مستحق ہیں ۔
کوئٹہ سے مزید