• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا دلہن کے روپ میں نیلم منیر ہیں؟ ان کا دولہا کون ہے؟ صارفین میں چہ میگوئیاں

نیلم منیر— اسکرین گریب
نیلم منیر— اسکرین گریب

مختلف فیشن شوز میں دلہن کے روپ میں ہر ایک کا دل موہ لینے والی خوبرو پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کیلئے دعائے خیر کی چہ می گوئیاں سوشل میڈیا پر زور پکڑنے لگیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر نجی بیوٹی سیلون کی جانب سے مختصر دورانیے کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

توجہ طلب بات یہ ہے کہ مذکورہ بیوٹی سیلون نے انسٹا پوسٹ کے کیپشن میں سیلیبریٹی دلہن کا ذکر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مذکورہ ویڈیو ان کے لیے دعائے خیر کی ہے۔

بیوٹی سیلون نے لکھا ہے کہ ہماری پسندیدہ سیلیبریٹی دلہن کے لیے دعائیں اور نیک تمنائیں، ہم پہلے ایونٹ ’دعائے خیر‘ کی مکمل جھلک جلد دکھانے کے لیے بے حد پُرجوش ہیں، اس خوبصورت شخصیت کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے ڈیزائنر اور فیشن اسٹائلسٹ کو بھی ٹیگ کیا ہے۔

مذکورہ ڈیزائنر اور فیشن اسٹائلسٹ نے بھی اسی ویڈیو کو ری شیئر کرتے ہوئے ایک جانب صارفین سے پوچھا ہے کہ مذکورہ دلہن کون ہیں؟ اور ساتھ یہ بھی بتایا ہے کہ یہ ہر ایک کی پسندیدہ سلیبریٹی ہیں جو اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کر رہی ہیں۔

پہلے نجی بیوٹی سیلون پھر ڈیزائنر اور فیشن اسٹائلسٹ کی جانب سے ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد صارفین کمنٹس میں اداکارہ نیلم منیر کا نام لے رہے ہیں جبکہ بیشتر صارفین کہہ رہے ہیں کہ آخر ان کے دولہا کون ہیں؟ 

خیال رہے کہ حال ہی میں نیلم منیر کی شادی کی خبر سامنے آئی تھی تاہم اداکارہ کی جانب سے فی الحال اس معاملے پر خاموشی طاری ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید